- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2022/12/20
- 0 رائ
فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبریل رجوب کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے تاریخی میچز کے دوران مراکش کی فلسطینیوں کے لیے حمایت سے واضح ہے کہ ان کی جدوجہد ابھی ’دفن‘ نہیں ہوئی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دیگر عرب ممالک کی طرح مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کی حمایت کی تھی لیکن مراکشی کھلاڑیوں نے واضح کر دیا ہے کہ دہائیوں پرانے اس تنازعے پر ان کی وفاداریاں کس کے ساتھ ہیں۔ 6 دسمبر کو سپین کے خلاف تاریخی فتح اور کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد مراکش کی ٹیم نے گراؤنڈ میں فلسطینی جھنڈا لہرایا تھا۔
مراکشی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے دوران بھی فلسطین کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹس کرتے دکھائی دیے تھے۔ فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے والے پہلے عرب ملک مراکش کی اس کامیابی پر دیگر عرب ممالک کی طرح مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی یروشلم میں بھی جشن کا سما تھا۔ فلسطینی شہر رام اللہ میں کھیلوں کے سٹور کے مالک کا کہنا تھا کہ مراکش کی ٹیم کے لیے فلسطینیوں میں نہ ختم ہونے والا جذبہ پایا جاتا ہے اور ان کے پاس موجود تمام جرسیاں فروخت ہو گئی تھیں۔ ’اگر میرے پاس تین لاکھ جرسیاں ہوتیں تو وہ بھی دو دنوں میں فروخت ہو جاتیں۔‘ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبریل رجوب کا کہنا ہے کہ مراکش کے کھلاڑیوں کے جذبے سے ان کی فلسطینیوں کی جدوجہد کے لیے حمایت ثابت ہوتی ہے، اس سے قطع نظر کہ عرب رہنما کیا فیصلے کرتے ہیں۔ جبریل رجوب جو فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں کا کہنا ہے کہ ’ورلڈ کپ سے یہ جھوٹ بھی ظاہر ہو گیا کہ تعلقات کی بحالی کے معاہدوں کے بعد فلسطینیوں کی جدوجہد دفن ہو گئی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ مراکش کا جذبہ اور قطر میں فلسطینیوں کے لیے اظہار یکجہتی دراصل (اسرائیل کے ساتھ) ’نارملائزیشن کے آئیڈیا پرتھپڑ‘ کے مترادف ہے۔ فلسطینی سنیٹر فار پالیسی اینڈ سروے ریسرچ کے مطابق فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کے خیال میں فٹبال میچز کے دوران شائقین کی جانب سے جو یکجہتی کا اظہار کیا گیا اس سے ان کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
غزہ میں حکومت کرنے والی جماعت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ سے عالمی سطح پر فلسطینی جدوجہد کی اہمیت کی توثیق ہوئی ہے۔