ایکنا- نیوز ایجنسی رشیا الیوم کے مطابق مرکز اسلامی الازهر نے ترک شہر استنبول میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
الازهر نے فیس بک پیچ پر لکھا ہے: الازهر اس موقع پر ہمدردی کا اظھار کرتا ہے اور واقعے کو انسانیت سے دشمنی سمجھتا ہے۔
الازهر نے زخمیوں کے لیے شفا اور جان بحق افراد کی مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔
استنبول کے خیابان استقلال دھماکے میں چھ افراد جانبحق اور اسی سے زاید ترک شہری زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ترکی میں قایم مراکش کے قونصلیٹ کے مطابق دھماکے میں انکے دو خاتون شہری بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ترکی حکام کے مطابق دھماکے میں کسی ایرانی کے جان بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
ترک وزارت داخلہ کے مطابق واقعے میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کی گیی ہے اور اس حملے میں «پ.ک.ک» گروپ کو ملوث قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔/
https://iqna.ir/ur/news/3513134