لبنانی غیر مسلم خاتون صحافی نے حزب اللہ کیخلاف امریکی و صیہونی پروپیگنڈا خاک میں ملادیا

لبنانی غیر مسلم خاتون صحافی نے حزب اللہ کیخلاف امریکی و صیہونی پروپیگنڈا خاک میں ملادیا

2023-11-25

116 بازدید

لبنان کی غیر مسلم خاتون صحافی رانیا عبد الخالق نے لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے حوالے سے امریکی و اسرائیلی بے بنیاد پروپیگنڈے کو خاک میں ملا دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران ان سے امریکی خاتون صحافی  نے جب حزب اللہ کے بارے پوچھا، تو رانیا عبد الخالق کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ایک لبنانی تنظیم ہے، اس کے بارے میں یہ جو تاثر دیا جاتا ہے کہ یہ کوئی ایرانی آلہ کار یا پھر فرقہ وارانہ تنظیم ہے، یہ بالکل غلط ہے۔ یہ مکمل طور پر لبنان کی ایک مزاحمتی قوت ہے، اس تنظیم نے اسرائیل کی جارحیت کو چینلج کیا اور اپنے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کی۔ حزب اللہ کوئی خلائی مخلوق نہیں ہے، اس تنظیم میں سب لبنانی لوگ ہیں۔ حزب اللہ اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، اپنے ملک کے استحکام کیلئے کام کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی پراگسی کے بارے میں جو کہا جاتا ہے اس بارے میں، میں کہوں گی کہ حزب اللہ ایران کی اتحادی ہے، جس طرح سنی حماس ایران کی اتحادی ہے اسی طرح شیعہ حزب اللہ بھی ایران کی اتحادی مزاحمتی تنظیم ہے۔ کیونکہ ان اتحادیوں کے مشترکہ اہداف ہیں، اس لئے یہ ایک ساتھ چل رہے ہیں۔ تاہم حزب اللہ اپنے فیصلے خود کرتی ہے کہ لبنان کے مفاد میں کیا ہے، حزب اللہ کے مفاد میں کیا ہے اور مزاحمتی قوتوں کے مفاد میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب شام میں داعش کی جانب سے لبنان کو شدید خطرات تھے تو حزب اللہ ہی تھی کہ جس نے لبنان کی سرحدوں کو محفوظ بنایا اور ان دہشتگردوں کو لبنان میں داخل نہیں ہونے دیا۔ یاد رہے کہ رانیا عبد الخالق ایک لبنانی خاتون صحافی ہیں، جن کا تعلق دُرزی مذہب سے ہے

https://shianews.com.pk/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے