یہ مجموعہ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظله العالى) کے دفتر کے زیر سرپرستی 1377 ء (بمطابق 1998 ء) تیار کی گئی ہے جس کا مقصد مذھب تشیع کے لیے ایسے دینی مرکز کا قیام ہے جس میں اعلیٰ شیعی اقدار اور اسلامی تعلیمات کی ترویج و تشہیر نیز دین اسلام اور مذہب شیعہ کا حقیقی چہرا اجاگر کرنا، رسول اکرم(ص) اور اہل بیت علیہم السلام کو حقیقی رہنماؤں کے طور پر متعارف کرنا، اسلامی اور شیعہ مکتب کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کرنا، شکوک و شبہات کا جواب دینا، مختلف ادیان پر تنقید اور جانچ کے ساتھ ساتھ معاشرے کے موجودہ اور رائج مسائل جیسے شادی، گھریلو مسایل اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہے۔ اس مرکز کے مضامین دو طرح کی ہیں۔ ایک عمومی مخاطبین کے لیے، خاص طور پر نوجوان اور نئی نسل کے لیے، اور ایک خصوصی طور پر، جس میں دینی اسکالرز اور محققین شامل ہیں۔ یہ مرکز ان درجنوں مراکز اور اداروں میں سے ایک ہے جو حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید جواد شہرستانی (دامت برکاتہ) کے زیر نگرانی کام کر رہے ہیں۔