بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ
خدا کے نام سے﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الاَوَّلِ قَبْلَ الْاِنْشاء وَالْاِحْیاء، وَالاَخِرِ بَعْدَ فَنَاء الْاَشْیاء، الْعَلِیمِ الَّذِی
حمد اس خدا کیلئے ہے جو ہستی و زندگی میں سب سے اول اور چیزوں کے فنا کے بعد سب سے آخر میں موجود ہوگا، وہ ایسا علم والا ہے
لاَ یَنْسیٰ مَنْ ذَکَرَہُ، وَلاَ یَنْقُصُ مَنْ شَکَرَہُ، وَلاَ یَخِیبُ مَنْ دَعَاہُ، وَلاَ یَقْطَعُ رَجَاء
جو اس کو یاد کرے اسے بھولتا نہیں جو شکر کرے اسے کمی نہیں آنے دیتا پکارنے والے کو مایوس نہیں کرتا اور جو امید رکھے اس کی امید
مَنْ رَجَاہُ ۔ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲُشْھِدُکَ وَکَفی بِکَ شَھِیداً، وَٲُشْھِدُ جَمِیعَ مَلائِکَتِکَ وَسُکَّانَ
منقطع نہیں کرتا خداوندا! میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرا گواہ ہونا کافی ہے اور میں تیرے تمام فرشتوں، آسمانوں
سَمٰواتِکَ وَحَمَلَۃِ عَرْشِکَ، وَمَنْ بَعَثْتَ مِنْ أَنْبِیَائِکَ وَرُسُلِکَ، وَأَ نْشَٲْتَ مِنْ
کے رہنے والوں حاملین عرش اور تیرے ان نبیوں اور رسولوں کو جنہیں تو نے بھیجا اور ہر قسم کی مخلوق جو تو نے پیدا
أَصْنَافِ خَلْقِکَ، أَنِّی أَشْھَدُ أَ نَّکَ أَ نْتَ اللّهُ لاَ إلہَ إلاَّ أَ نْتَ، وَحْدَکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ
کی سبھی کو گواہ بنا کر شہادت دیتا ہوں کہ بے شک تو خدا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں
وَلاَعَدِیلَ، وَلاَ خُلْفَ لِقَوْلِکَ وَلاَ تَبْدِیلَ، وَأَنَّ مُحَمَّداً صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ عَبْدُکَ
اور نہ برابر کا ہے اور تیرے قول میں اختلاف اور تبدیلی نہیں ہے اور شہادت دیتا ہوں کہ محمد صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ تیرے عبد خاص
وَرَسُولُکَ، أَدَّی مَا حَمَّلْتَہُ إلَی الْعِبَادِ، وَجَاھَدَ فِی اللّهِ عَزَّ وَجَلَّ حَقَّ الْجِھَادِ وَ أَنَّہُ
اور تیرے رسول(ص) ہیں انہوں نے تیرے احکام تیرے بندوں تک پہنچائے اور تیری الوہیت کیلئے جہاد کیا جس طرح کہ جہاد کرنے کا
بَشَّرَ بِمَا ھُوَ حَقٌّ مِنَ الثَّوَابِ، وَأَنْذَرَ بِمَا ھُوَ صِدْقٌ مِنَ الْعِقَابِ۔ اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْنِی عَلیٰ
حق ہے انہوں نے تیرے ثواب کی بشارت دی جو حق ہے اور تیرے اس عذاب سے ڈرایا جو بجاہے، خداوندا! جب تک مجھے
دِینِکَ مَا أَحْیَیْتَنِی، وَلاَ تُزِغْ قَلْبِی بَعْدَ إذْ ھَدَیْتَنِی، وَھَبْ لِی مِنْ لَدُنْک رَحْمَۃً إنَّکَ
زندہ رکھے اپنے دین پر قائم رکھنا اور ہدایت دینے کے بعد میرے دل کو ٹیڑھا نہ کرنا اور مجھے اپنی طرف سے رحمت عطا فرمانا بیشک
أَنْتَ الْوَھَّابُ۔ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ عَلَی آلِ مُحَمَّدٍ، وَاجْعَلْنِی مِنْ أَتْباعِہِ وَشِیعَتِہِ
تو بڑا عطا کرنے والا ہے محمد(ص) وآل محمد(ص) پر درود ارسال فرما اور مجھے ان کے پیروکاروں اور شیعوں میں قرار دے
وَاحْشُرْ نِی فِی زُمْرَتِہِ وَ وَفِّقْنِی لاَدَاء فَرْضِ الْجُمُعَاتِ، وَمَا أَوْجَبْتَ عَلَیَّ فِیھا مِنَ
اور ان ہی کے گروہ کے ساتھ محشور فرما مجھے نماز ہائے جمعہ اور جو کچھ مجھ پر تو نے اس دن میں واجب کیا اسے ادا کرنے کی
*الطَّاعَاتِ، وَقَسَمْتَ لاَھْلِھَا مِنَ الْعَطَاء فِی یَوْمِ الْجَزَاء، إنَّکَ أَ نْتَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ۔*
توفیق دے اور روز قیامت جب اہل اطاعت پر تیری عنایت ہو تو مجھے بھی حصہ دے کہ تو صاحب اقتدار اور حکمت والا ہے۔