شیخ کلینی نے امام جعفر صادق سے روایت کی ہے ۔
"قَالَ الصَّادِقُ عَلَیْہِ السَّلامُ:
مَنْ مَّنَعَ قِراطًا مِنَّ الزَّکٰوةِ فَلْیَمُتْ اِنْ شَآءَ یَھُوْدِیًّا وَ اِنْ شَآءَ نَصْرَانِیًّا”
(میزان الحکمت جلد۴ صفحہ۲۲۲)
ترجمہ: امام جعفر صادق-نے فرمایا: جو زکوٰة کی ایک قیراط مقدار روک لے (ادا نہ کرے )تو مرنے کے وقت چاہے یہودی هو کر مرے یا نصرانی ہو کر مرے گا (ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں)۔
ایک قیراط اکیس دینار کا ہے اور اسی مضمون کے قریب اس آدمی کے بارے میں روایت ہے کہ جو استطاعت رکھتا ہو اور حج نہ کرے حتیٰ اس کی موت واقع ہو جائے (یعنی مرنے تک حج نہ کرے ) وہ یہودی یا نصرانی ہو کر مرے گا (یعنی باوجود اس کے کہ وہ مسلمان تھا)۔
source : tebyan