- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- زمان مطالعه : 3 دقیقه
- توسط : مهدی سرافراز
- 2022/10/28
- 0 رائ
تابعین کے دور میں معروف مفسرین
١۔ سعید بن جبیر :تابعین کے مشہور ومعروف مفسرین میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی تفسیر کے اصول وضوابط کو جناب ابن عباس سے لیا تھا ،ابن خلکان نے اس کی تفسیر کے اصول وضوابط ابن عباس سے لینے کی تصدیق کرتے ہوئے فرمایا وہ تابعین کے دور میں بہت ہی معروف اوربر جستہ مفسرشمار ہوتے تھے ۔(١ )
سبحان ثوری کے کہنے کے مطابق تفسیر قرآن کوچار ہستیوں سے لینا چاہیے ،سعید بن جبیر ، مجاہد ،مکرمہ ،ضحاک(٢) جناب سعید بن جبیر حجاج بن یوسف کی اذیت اورسختی میں شہادت پر فائز ہوئے ۔
٢۔مجاہد بن جبر مکی : آپکی کنیت ابو الجاج تھی ابن عباس کے شاگردوں میںسے ممتاز شاگرد تھے اپنی تفسیر کے اصول وضوابط کو حضرت علی -اور ابن عباس سے لیتے تھے اہل سنت کے مفسرین بھی آپکی خاص اہمیت کے قائل ہیں ۔(٣ )
٣ ۔ عکرمہ:تابعین کے مشہور ومعروف مفسرین میںسے ایک عکرمہ کوبتایا جاتا ہے ،جنہوں نے اپنی تفسیر کے اصول اورنہج کو حضرت علی (ع) اورجناب ابن عباس سے لیا تھا مرحوم محدث قمی نے لکھا ہے کہ عکرمہ شیعہ امامیہ کے مفسرین میں سے نہیں ہیں(۴ )
حتی بعض محققین کے نظریے کی بناء پر وہ خوارج میںسے تھے ،(۵ )
اس بات کی تائید کے طور پر امام محمدباقر سے یہ روایت ہے ،ایک دن آپکی خدمت میں عکرمہ کے احتضار اور موت کی حالت کاتذکرہ ہوا تو آپ نے فرمایا اس تک میری رسائی ہوتی تو میں اس کو جہنم کی آگ سے نجات دیتا ۔(۶)
٤۔عطا بن ابی ربح مکی :آپ مکہ کے نامور ومشہور مفسرین میں سے ایک تھے چنانچہ خود نے کہا ہے کہ میں نے اصحاب میں سے ستر نفر کو درک کیا ہے ، قنادہ نے کہا کہ عطاء بن ابی رباح اپنے دور میں معارف اسلامی اوردینی معلومات کے حوالے سے بے مثال تھے چنانچہ ذھبی نے لکھا ہے کہ جب لوگ دینی مسائل اورمعارف اسلامی کے متعلق رجوع کرتے تھے
تو ابن عباس نے کہا اہل مکہ عطاء بن رباح کے ہوتے ہوئے مجھ سے کیوںرجوع کرتے ہیں ؟(۷ )
آپ کو تفسیر کے موضوع پر قدیم ترین مصنفین میںسے شمار کیاجاتا ہے ، اورانہوں نے اپنے تفسیر کے اصول اور قواعد کو ابن عباس سے لیا تھے ۔
٥۔ طاووس بن کیسان یمانی :شیخ طوسی اورصاحب روضات نے اس کو اصحاب امام سجاد میں سے قراردیاہے ، اور بعض محققین اس کوشیعہ امامیہ مانتے ہیں جبکہ دیگر مفکرین اورمحققین نے انہیں اہل سنت کے مفسرین میںسے قرار دیا ہے، اور آپ نے اصحاب رسول (ص) میں سے پچاس نفر کو درک کیا تھا ،آپ کی سب سے زیادہ ابن عباس سے آمد ورفت تھی ، لہذا انہوں نے تفسیر کے طرزاورقواعد کو ابن عباس سے لیا ہے ۔
صفحات کے دامن میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے ہر ایک دور کے مفسرین کی تفصیلی گفتگو سے پر ہیز کرتے ہوئے فقط فہرست وار خلاصہ کو بیان کریں گے تاکہ قارئین محترم کو آسانی ہو جائے ۔
اصحاب کے دورمیں مشہور مفسرین :
عبدا للہ ابن عباس
عبدا اللہ ابن مسعود
ابی بن کعب
زید بن ثابت
جابر بن عبد اللہ انصاری
جن کے بارئے میں اجمالی گفتگو ہوچکی ہے مزید معلومات اورآگاہی کی خاطر کتب ذیل کی طرف رجوع کرسکتے ہیں (۸ )
تابعین کے دور میںمعروف مفسرین :
الف : مکہ کے مفسرین :
سعید بن جبیر
مجاہد
عکرمہ
عطا بن ابی رباح ،طاووس بن کیسان
ب :مدینہ کے مفسرین :
ابو العالیہ رفیع بن مہران ریاحی
زید بن اسلم
محمد بن کعب
ج۔ عراقی مفسرین :
ابو سعید حسن بصری
قتادہ بن دعامہ سدوسی
ابو صالح باذان بصری
مرۃ ہمدانی کوفی
علقمہ بن قیس کوفی
مسروق بن اجدع کوفی
عامر شعبی کوفی
جابربن یزید جعفی
اسماعیل بن عبد الرحمن
متفرقہ مفسرین کے اسامی گرامی :
١۔ عطا بن ابی سلمہ خراسانی
٢۔ محمد بن سائب کلبی
٣۔ علی بن ابی طلحۃ
٤۔ قیس بن مسلم
٥۔ سلمان بن مہران
٦۔ مقاتل بن سلیمان اذدی خراسانی
٧۔ صحاک بن مزاحم ہلالی
٨۔ عطیہ بن سعید عوضی جدلی خراسانی
ان کے علاوہ دیگر مفسرین کا نام نہ لینے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ وہ مفسرین قرآن نہیں تھے بلکہ اپنی کم علمی کا اعتراف کرتے ہوئے محققین سے درخواست ہے کہ بر جستہ محققین اور مؤلفین کے گرانبہا مفصل آثار کی طرف رجوع کیجیے ۔
حواله جت
( ١ ) وقیات الاعیان ج ١ص٣٦٣
(٢) الاتقان ج ٢ص ٣٢٣
(٣) ذھبی التفسیرالتفسیر ج ١ ص١٠٦
( ۴ ) سفینۃ البحار ج٢،ص ٢١٦ )
( ۵ ) مذاہب التفسیر الاسلامی ص٩٦ )
( ۶ ) سفینۃ البحار ج ٢ ص ٢١٦
( ۷ ) ذھبی التفسیر التفسیر ج ١ص ١١٣ )
( ۸ ) التفسیر التفسیر ج١ذہبی)مذاہب التفسیر الاسلامی ،الاتقان ج٢ ،طبقات ابن سعد )