- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- زمان مطالعه : 2 دقیقه
- توسط : مهدی سرافراز
- 2023/03/04
- 0 رائ
جناب زینب عالیہؑ کی ولادت با سعادت کے موقع پر امام زمانہ عج اور تمام مؤمنین و مؤمنات کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔
ولادت
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت 5 جمادی الاول یا یکم شعبان کو مدینہ منورہ میں ہوئی، آپ امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے 2 سال بعد پیدا ہوئیں.
ثانی زہراؑ کا اسم گرامی
جب آپؑ اس دنیا میں تشریف لائیں تو جناب فاطمہؑ نے اپنے شوہر نامدار سے آپ کا نام تجویز کرنے کو کہا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ اس کام میں رسول خدا پر سبقت نہیں لے سکتے. رسول خدا سے درخواست کی گئی تو انھوں نے فرمایا اس کام میں، میں الله سے سبقت نہیں لے سکتا. پس جبرائیلؑ نازل ہوئے اور عرض کی کہ پروردگار آپ پر سلام بھیجنے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں کہ شہزادی کا نام زینب رکھا جائے.
القابات جناب حضرت زینب
جناب زینب عالیہؑ کی حیات اقدس کا کچھ زمانہ نہ گزرا تھا کہ آپ کی عظیم صفات ظاہر ہونے کے بعد متعدد القابات کی تعیین کرنے کی نوبت آئی. آپ کی مخصوص صفات کے اعتبار سے لوگ آپ کو موسوم کرنے لگے. ہم ان تمام القابات کو جمع کرنے کی قوت نہیں رکھتے لیکن بعض کتب تاریخ میں جن کا ذکر آیا ہے ان میں سے چند یہ ہیں۔۔
آپ کو عظیم و خردمند خاتون کے طور پر “عقیلہ” کا نام دیا گیا. لغت کی کتب میں لکھا ہے
* العقيله الكريمة المخدرة
* لبية جزلة عاقلة یعنی تیز فہم، تیز ادراک و خردمند خاتون۔
* عقيلة جليلة یعنی پر شوکت و جلال بیبی۔
* أهراة عاقلة یعنی خردمند مخدومہ
* عقيلة طالبين یعنی عقیلہ خاندان ابوطالب۔
* محدثة؛ کیونکہ آپ احادیثِ پیغمبرؐ کی راوی ہیں. اس لیے آپ کو یہ اسم گرامی الله کی طرف سے عطا ہوا اور یہ وہ بخشش ہے جو الله اپنے پاک و نیک بندوں پر رحمت فرماتا ہے.
* بطلة كربلا یعنی کربلا کی شجاع خاتون
* أهل ألتقي یعنی اہل تقویٰ اور شب وروز مصروف عبادت۔
پرورش جناب زینبؑ عالیہ
آپ اپنی والدہ کے سایہ عاطفت میں پرورش پاکر سنِ رشیدہ کو پہنچیں۔ زینب عالیہؑ کا گوشت و خون سیدہ طاہرہ کے گوشت و خون سے بنا ایسی بیٹی کی آمد سے گھر میں رونق اور خوشیوں کو زندہ کردیا جس کو دیکھ کر ماں کا دل مسرت و شادمانی حاصل کرتا ہے، جس نے سیدہ طاہرہؑ کا دودھ پیا جو سینہ عظمت و عصمت و تقویٰ کی مالک تھیں. تقریباً 6 برس آپ اپنی والدہ کے ہمراہ رہیں. سیدہ طاہرہؑ کی تنہائی اس بیٹی کے دم سے باقی نہ رہی اور وجود زینب سے خانہ سیدہ کی خلوت کو منور کیا۔
علامہ اقبال فرماتے ہیں:
سیرت فرزند ہا از امہات
جوہرصدق وصفا از امہات
مزرع تسلیم ر حاصل بتولؑ
مادران را اسوہ کامل بتولؑ
جناب زینبؑ کی شادی مبارک
سنِ بالغہ کو پہنچیں تو بہت سے اشراف و روسائے قبائلِ عرب نے آپ کے رشتہ کی خواستگاری کی. حضرت عبدللہ ابن جعفر جو حضرت جعفر طیار کے فرزند تھے (وہ شہید جن کے بارے میں رسول اکرمؐ نے فرمایا: بہشت میں وہ دو بہشتی پروں کے ساتھ پرواز کرتے ہیں) بھی دل میں آپؑ کے ساتھ شادی کی خواہش رکھتے تھے. انھوں نے قاصد کے ذریعے پیغام بھجوایا جسے حضرت علیؑ ابن ابیطالبؑ نے قبول فرمایا.
یہ گلشنِ عصمت کی وہ معصوم کلی ہے
تطہیر میں زہراؑء ہے تو تیور میں علیؑ ہے