- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2022/12/15
- 0 رائ
پاکستان کے سب سے بڑے شہر و معاشی حب کراچی میں سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی ایام فاطمیہؑ بمناسبت شہادت دختر حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ (ص) حضرت بی بی سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے متعلق نمائش چورنگی، واٹر پمپ چورنگی، گولیمار چورنگی، شاہراہ پاکستان، راشد منہاس روڈ، گلستان جوہر سمیت شہر قائد کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں پر دیوہیکل سیاہ بینرز آویزاں کر دیئے گئے، غم شہادت کے بینرز کی تنصیب کے خادمین اباعبد اللہ ؑ و ابو الفضل ؑ کی جانب سے کی گئی، جن پر ایام فاطمیہ شہادت دختر رسولؐ و شہزادی کونین حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے پیغامات موجود ہیں۔ شہر بھر میں آویزاں ہونے والے ان تمام بل بورڈز اور ہولڈنگ کی باقاعدہ بکنگ متعلقہ اشتہاری کمپنیز سے کروائی گئی اور واجب الادا رقوم بھی ادا کی گئی۔ کراچی سمیت پاکستان بھر میں 13 جمادی الاول تا 3 جمادی الثانی تک مسلسل 20 روز ایام شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے عزاداری اور مجالس و جلوس عزا کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ہر گذرتے سال ایام فاطمیہؑ کے انعقاد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، پہلے صرف اسلامی جمہوری ایران میں خصوصی اہتمام کے ساتھ یہ ایام فاطمیہ منائے جاتے تھے، لیکن الحمداللہ اب دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں عاشورا کی طرح خاص اہتمام کے ساتھ ایام فاطمیہؑ کے موقع پر عزاداری کا انعقاد کیا جاتا ہے
https://www.islamtimes.org