- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2023/02/22
- 0 رائ
شعیہ نیوز:سعودی عرب مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی شاہی حکومت نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی کو گرفتار کرلیاہے۔ادارہ شیعیت نیوز پاکستانی قوم سےعلامہ ناظرعباس تقوی کی فوری باحفاظت وطن واپسی کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق عمرے کی سعادت کےحصول کے بعد سعودی عرب کی شاہی حکومت کی ایماء پر سعودی پولیس نے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظرعباس تقوی کو مکہ مکرمہ میں گرفتار کرلیا ہےاور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔سعودی حکام کی جانب سے علامہ ناظرعباس تقوی کی گرفتاری کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔ واضح رہے کہ علامہ سید ناظرتقوی ان دنوں 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولاعلی ابن ابی طالبؑ کے پرمسرت موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ علامہ ناظرعباس تقوی کو شب ولادت امام علیؑ کے موقع پر خانہ کعبہ میں علیؑ ولی اللہ کا پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ سعودی شاہی حکومت اس سے قبل بھی متعدد شیعہ علماءو اکابرین کو گرفتار کرچکی ہے ، سن اسی کی دہائی میں حج کے موقع پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کے جرم میں بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی ، علامہ فاضل حسین موسوی، علامہ اعجازحسین نقوی و دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنہیں کئی ماہ قید کے بعد رہا گیا تھا۔
دوسری جانب علامہ ناظرعباس تقوی کی گرفتاری پر شیعیان پاکستان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، ملت جعفریہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ فخر ملت تشیع علامہ ناظر عباس تقوی کو فوری طور پر سعودی حکومت کی قید سے رہا کروانے کیلئےاپنا سفارتی کردار ادا کرے ۔