- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- زمان مطالعه : 7 دقیقه
- توسط : مهدی سرافراز
- 2023/05/26
- 0 رائ
مسلم بن عقیل حضرت امام حسین علیہ کے چچا زاد بھائی اور ان اصحاب امام حسین میں سے تھے کہ جن کی شہادت کا سانحہ عاشورائے محرم سے تقریبا ایک ماہ پہلے کوفہ میں رونما ہوا[1]۔ حضرت مسلم بن عقیل حضرت امام حسین ؑ کے عراق کی طرف سفر پر جانے سے پہلے کوفیوں کے مسلسل امام ؑ کو لکھے جانے والے خطوط کے جواب میں کوفے کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے حضرت امام حسین ؑ کی جانب سے ان کے نمائندے کی حیثیت سے کوفہ گئے۔ ایک روایت کے مطابق انہوں نے اپنی شہادت سے 27 روز پہلے امام کو ایک خط میں لکھا کہ جس طرح کوفیوں نے اپنے خطوط میں آپ کی مدد اور نصرت کا وعدہ کیا ہے حقیقت میں بھی وہ اسی طرح آپ کی مدد اور نصرت کیلئے تیار ہیں[2]۔ یزید بن معاویہ کی جانب سے عبید اللہ بن زیاد کے گورنر بنائے جانے کے بعد حکومت وقت کے خوف سے انہوں نے حضرت مسلم بن عقیل کی مدد سے ہاتھ کھینچ لیا جس کے نتیجے میں 9 ذی الحجہ 600 ہجری قمری میں آپ کی شہادت کوفہ میں ہوئی[3]۔
زندگی نامہ
آپ کی تاریخ ولادت معلوم نہیں البتہ آپ کی شہادت 9 ذی الحجہ کو ہوئی۔ آپ کے والد عقیل حضرت ابو طالب کے فرزند، قریش کے ماہر نسب شناس[4] اور فصحائے عرب میں سے تھے[5]۔
آپ کی والدہ “علیّہ” کے نام سے کنیز تھی جسے عقیل نے شام سے خریدا تھا[6] جب کہ بلاذری نے اس کا نام حلیہ لکھا ہے[7]۔
ابن حبان نے لکھا ہے کہ مسلم بن عقیل ہاشمی تھے ان کی کنیت ابو داؤد تھی جو عبد المطلب کی اولاد میں سے رسول اقدس سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے نیز آپ نے صحابۂ پیغمبر کو درک کیا تھا[8]۔
بلاذری نے عقیل کی اولاد میں سے مسلم کو قوی ترین اور شجاع تریں شمار کیا ہے[9]۔
آپ کا مزار مسجد کوفہ کے ایک جانب ہے۔[10]
اولاد
تاریخی مستندات میں آپ کی اولاد کے متعلق اختلاف نظر پایا جاتا ہے۔ آپ کے چند بیٹوں کا نام شہدائے کربلا میں مذکور ہیں۔ ان میں سے عبد اللہ بن مسلم اور محمد بن مسلم قدیمی کتب میں مذکور ہے۔[11] جبکہ بعض متاخر ضعیف منابع میں عون، مسلم، عبید اللہ، جعفر اور احمد کا نام ملتا ہے۔
بعض تاریخی منابع کی تصریح کے مطابق عبد الله بن مسلم کی والدہ کا نام رقیہ بنت علی تھا۔ اس لحاظ سے آپ حضرت علی کے داماد بنتے ہیں[12]۔ بعض دوسری تاریخی کتب میں مسلم، عبد العزیز، علی اور محمد کا نام بھی آپ کی اولاد میں ملتا ہے [13]۔ ان روایات کے مطابق عبد اللہ اور علی کی والدہ رقیہ اور مسلم بن مسلم کی والدہ بنی عامر بن صعصہ سے تھیں۔[14]
اسی طرح بعض کے مطابق آپ کی بیٹی ام حمیدہ[15] اور حمیدہ[16] کا نام بھی ملتا ہے۔
بعض روایات میں حضرت مسلم کے دو بچوں کا تذکرہ مذکور ہے کہ جو شہادت امام حسین کے بعد کوفہ میں عبید اللہ بن زیاد کے حکم سے اسیر ہوئے اور زندان سے فرار ہونے کے جرم میں شہید کر دئے گئے[17]۔
فتوحاتِ افریقہ میں شرکت
حضرت مسلم کی زندگی کے اہم واقعات میں سے ان کا 21 ہجری کی اسلامی فتوحات کی شرکت ہے جو تاریخی کتب میں مذکور ہے۔ حضرت مسلم اپنے چند بیٹوں اور بھائیوں میں سے جعفر اور علی کے ہمراہ “بہنساء” کی جنگ میں شریک تھے۔[18]
جنگ صفین میں شرکت
حضرت مسلم بن عقیل نے جنگ صفین میں لشکر امیر المومنین کے ایک حصے کی علمبرداری کی حیثیت سے حضرت امام حسن، امام حسین اور عبد اللہ بن جعفر کے ہمراہ شرکت کی۔[19] نیز حضرت امام حسن(ع) کی امامت کے دور میں ان کے ہمراہ رہے۔[20]
سفارت امام حسینؑ
حضرت مسلم بن عقیل حضرت امام حسین ؑ مدینے سے ہی آپ کے ہمراہ تھے۔ مکے میں کوفیوں کے خطوط کی کثرت کو دیکھتے ہوئے امام نے عراق کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے حضرت مسلم کو اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا۔ اگر وہاں کے حالات کوفیوں کے خطوط کی غمازی کرتے ہوں تو آپ کوفہ کی جانب سفر کریں گے۔[21]
مستندات کے مطابق قیس بن مسہر صیداوی، عمارۃ بن عبد سلولی اور عبد الرحمان بن عبد اللہ ارحبی کوفہ کے اس سفر میں آپ کے ہمراہ تھے۔ امام حسین ؑ نے مسلم بن عقیل کو تقوے کی نصیحت کے ساتھ ساتھ حکم دیا تھا کہ وہ اپنے اس سفر کو مخفی رکھیں لوگوں سے ملیں۔ اگر لوگ ان کے ساتھ دینے پر راضی ہوں تو واپسی امام کو خبر دیں۔[22]
سفر کی تیاری اور مشکلات سفر
حضرت مسلم نے کوفہ جانے کے عادی راستے کا انتخاب نہیں کیا اس سے پتہ چلتا ھے کہ انہوں نے اپنے کوفہ جانے کے سفر کو مخفی رکھا۔ آپ نے راستے کے راہنما دو افراد کو اپنے ہمراہ لیا لیکن راستہ گم ہو جانے کی وجہ سے شدید پیاس کا شکار ہو گئے اور وہ دونوں راہنما شدت پیاس سے ہلاک ہو گئے لیکن حضرت مسلم اپنی جان بچا کر ایک آبادی میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے آپ نے وہاں سے حضرت امام حسین ؑ کو خط کے ذریعے پیش آنے والے حالات سے با خبر کیا اور اسے ایک فال بد کہتے ہوئے امام سے اس سفر کی رخصت طلب کی لیکن امام نے انہیں اپنا سفر جاری رکھنے کا حکم دیا۔[23]
مسلم اور کوفہ
حضرت مسلم جب کوفہ پہنچے تو وہاں مختار بن ابی عبیدہ کے نام سے گھر میں ساکن ہوئے۔ شیعیان اس گھر میں آپ کو ملنے آتے۔ مسلم نے حضرت امام حسین کا خط انہیں پڑھ کر سنایا[24]
البتہ مسعودی نے کہا ہے مسلم کوفہ میں عوسجہ نامی شخص کے گھر مقیم ہوئے[25] جبکہ ابن جوزی نے ابن عوسجہ کے گھر کا ذکر کیا ہے[26]۔
ابن عساکر کہتا ہے کہ 12000 افراد نے مسلم کے ہاتھ پر حضرت امام حسین کی بیعت کی [27] بعض نے بیعت کرنے والوں کی تعداد 18000 لکھی ہے[28] دیگر بعض نے 30000 افراد ذکر کی [29]۔ مسلم کی اس قدر حوصلہ افزائی کو دیکھتے ہوئے یزید کے جاسوسوں نے یزید کو خط میں کوفہ کے حالات لکھے اور کہا کہ حاکم کوفہ نعمان بن بشیر کمزور ہے یا کمزوری کا اظہار کر رہا ہے اگر کوفہ چاہتے ہو تو بصرے کے موجودہ حاکم عبید اللہ کو کوفہ کا حاکم بنا دو پس یزید نے عبید اللہ کو کوفے کا حاکم مقرر کر دیا۔[30]
عبید اللہ کے کوفہ آنے پر مسلم بن عقیل مختار کے گھر سے نکل کر ہانی بن عروۃ کے گھر منتقل ہوئے جو کوفہ کے ایک بزرگ شخصیت مانے جاتے تھے۔ ہر چند مسلم کے شیعیاں کوفہ سے روابط پوشیدہ تھے لیکن عبید اللہ کے ذریعے مسلم کی رہائشگاہ کا پتہ لگا لیا۔ لہذا اس نے ہانی کو اپنے قصر میں طلب کیا اور تقاضا کیا کہ وہ مسلم اس کے حوالے کر دے لیکن ہانی نے ایسا کرنے سے انکار کیا ۔ ہانی کی قصر میں حاضر طلبی کی وجہ سے قبیلۂ مذجح نے قصر کا گھیراؤ کر لیا لیکن عبید اللہ نے قاضی شریح کے ذریعے انہیں دھوکہ دے کر منتشر کر لیا۔
قیام اور شہادت
جب یہ خبر مسلم کو پہنچی تو مسلم بن عقیل 4000 افراد کے ہمراہ یا منصور امت کے نعرہ کے ساتھ قصر کا گھیراؤ کر لیا۔[31] عبید اللہ اپنے ساتھ حاضرین سے تقاضا کیا کہ وہ ڈرا دھمکا کر مسلم اور اس کے ساتھیوں کو منتشر کریں۔
شمر کو عبید اللہ کی طرف سے یہ ذمہ داری سونپی گئی۔ اس نے مسلم کو ایک فتنہ گر کہا اور کوفیوں کو شام کی طرف سے لشکر کے آنے کی خبر کے ذریعے ڈرایا[32]۔ یہ حیلہ مؤثر ثابت ہوا لوگ مسلم کو چھوڑ کر جانے لگے۔ جب شام ہوئی تو مسلم اکیلے رہ گئے یہان تک کہ کوئی گھر سر چھپانے کیلئے بھی نہ تھا۔ طوعہ نام کی ایک خاتون کے گھر کے ساتھ آپ کھڑے تھے، اس خاتون سے آپ نے پانی کا تقاضا کیا۔ اس خاتون نے آپ کو پہچاننے کے بعد اپنے گھر رات رہنے کی پیشکش کی آپ نے اسے قبول کیا۔ لیکن طوعہ کے بیٹے نے اپنے گھر میں مسلم کی موجودگی کی خبر صبح کو عبد الرحمان بن محمد بن اشعث کو دی۔ ابن زیاد نے 70 افراد پر مشتمل ایک گروہ کو محمد بن اشعث کی سربراہی میں مسلم کی گرفتاری کیلئے بھیجا۔
مسلم اور محمد بن اشعث کے سپاہیوں کی جھڑپ کے بعد محمد بن اشعث نے مسلم کو امان دینے کا کہا۔ مسلم نے اس امان پر اطمینان کی بنا پر ہتھیار ڈال دئے۔ لیکن عبید اللہ نے اس امان کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ مسلم اور عبید اللہ کے درمیان تلخ کلامی کے بعد عبید اللہ نے مسلم کو قصر کے اوپر لے جا کر سر تن سے جدا کرنے کا حکم دیا[33]۔
حضرت مسلم کی شہادت کے بعد عبید اللہ نے ہانی کے قتل کا حکم دیا اور ان دونوں کے سرتن سے جدا کرنے کے بعد یزید کے پاس روانہ کئے ۔[34]
بعض روایات کی بنا پر مسلم کی عمر وقت شہادت 28 سال تھی یہ درست نہیں ہے کہ چونکہ کربلا میں شہید ہونے والے مسلم کے بعض بیٹوں کی عمر 27 اور 26 سال مذکور ہوئی ہے[35]۔
…………………
حوالہ جات
1 – ابوالفرج اصفہانی، مقاتل الطالبیین، ص۵۲.
2 – الطبری، محمد بن جریر تاریخ الطبری، ج۴، ص۲۹۷.
3 – الامین، أعیان الشیعۃ، ج۱۱، ص۵۹۳.
4 – ابن عبدالبر، الاستیعاب، ج۳، ص۱۰۷۹.
5 – ابن عبدالبر، الاستذکار، ج۸، ص۲۴۹.
6 – ابوالفرج اصفہانی، مقاتل الطالبیین، ص۵۲.
7 – البلاذری، أنساب الأشراف، ج۳، ص۲۲۴.
8 – ابن حبان، الثقات، ج۵۵، مؤسسہ الکتب الثقافیہ،۱۳۹۳ق، ص۳۹۱.
9 – البلاذری، أنساب الأشراف، ج ۲، ص۷۷
10 – السید البراقی، تاریخ الکوفہ، ص۹۸.
11 – طبری، ج۴، ص۳۵۹۹؛ البلاذری، أنساب الأشراف، ج۶، ص۴۰۷-۴۰۸؛ رجال الطوسی، ص۱۰۳ ؛
12 – طبری، ج۴، ص۳۵۹۹؛ الطبرسی، إعلام الوری بأعلام الہدی، ج۱، ص۳۹۷.
13 – ابن قتیبہ، المعارف، ص۲۰۴؛ بلاذری، انساب الاشراف، ج، ص 70-71
14 – البلاذری، أحمد بن یحیی بن جابر، أنساب الأشراف، ج۲، ص۷۰-۷۱.
15 – ابن ماکولا، إکمال الکمال، ج۶، ص۲۳۵.
16 – ابن عنبہ، عمدۃ الطالب، ص32
17 – ر.ک: الصدوق، الامالی، ص۱۴۳-۱۴۸.
18 – واقدی، فتوح الشام، ج2، ص
19 – مناقب آل ابی طالب، ابن شہر آشوب، ج۳، ص۱۹۷.
20 – اصحاب امام حسن علیہ السلام
21 – ابن قتیبہ الدینوری، الأخبار الطوال، ص۲۳۰.
22 – المفید، الارشاد، ص۲۹۵-۲۹۷؛ ترجمہ ارشاد، ص۳۳۹-۳۴۲.
23 – طبری، ج5، 354-355؛ ابن اعثم، الفتوح، ج5،؛ ص 53
24 – ابن قتیبہ الدینوری، الأخبار الطوال، ص۲۳۱.
25 – المسعودی، مروج الذہب ومعادن الجوہر، ج۳، ص۵۴.
26 – ابن الجوزی، المنتظم فی تاریخ الأمم والملوک، ج ۵، ص۳۲۵.
27 – ابن عساکر، تاریخ مدینہ دمشق، ج۱۴، ص۲۱۳.
28 – ابن قتیبہ الدینوری، الأخبار الطوال، ص۲۳۵.
29 – ابن قتیبہ الدینوری، الامامہ و السیاسہ، ج۲، ص۸.
30 – ابن قتیبہ الدینوری، الاخبار الطوال، ص۲۳۱.
31 – فرزندان آل ابى طالب/ترجمہ، ج1، ص147
32 – وقعۃ الطف، ابومخفف، ص۱۲۳ـ۱۲۴.
33 – المفید، الارشاد، ص ۵۳-۶۳.
34 – ابن اعثم الکوفی، الفتوح، ج۵، ص۶۲.
35 – پور امینی، چہره ہا در حماسہ کربلا، ص167.