- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2023/11/25
- 0 رائ
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ غزہ میں مسلسل صیہونی جارحیت کی پشت پناہی امریکی حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے عرب اور مسلمان ممالک کے حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ غاصب صیہونی حکومت کو تیل اور گیس کی سپلائی بند کی جائے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کئے جائیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے ہفتہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے رہنماؤں اور اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں طلباء و طالبات سمیت خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ میں معصوم بچوں کی زخمی تصویریں نمایاں تھیں۔ احتجاجی مظاہرے میں پاکستان کی سکھ برادری، ہندو برادری اور مسیحی برادری نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، جماعت اسلامی کے مسلم پرویز، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما نہال ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے علامی قاضی احمد نورانی، سکھ برادری کے سردار مگھن سنگھ، سردار ارجن سنگھ، ہندو برادری کے منوج چوہان، پنڈت گو سوہامی وجے مہاراج، پنڈت اشوک ناتھ اور مسیحی رہنما پاسٹر امانوئیل، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، ارم بٹ، پاکستان عوامی تحریک کے ثاقب نوشاہی، جمعیت اہلحدیث کے رہنما مفتی مرتضی رحمانی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انجینئر نعمان علی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، یوتھ آف فلسطین کے عمر ندیم، معروف مذہبی اسکالر معاذ نظامی، خلیل نورانی، عبد الوحید یونس سمیت خالدہ اقبال، گل نجف اور فوزیہ اعظمی نے خطاب کیا۔