قابل توجہ بات ہے کہ قرآن مجید میں اس مسئلہ (عدل الہٰی) کے بارے میں بہت تاکید کی گئی ہے ۔
ایک جگہ پر فرماتا ہے: <إنّ اللّٰہ لا یظلم النّاس شیئاً ولکنّ الناّس انفسھم یظلمون>(سورہ یونس/۴۴)
”اللہ انسانوں پر ذرّہ برابر ظلم نہیں کرتا ہے بلکہ انسان خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا کرتے ہیں۔“
ایک دوسری جگہ پر فر ماتا ہے:
<إنّ اللّٰہ لا یظلم مثقال ذرّة>
”اللہ کسی پر ذرّہ برابر ظلم نہیں کرتا ہے۔“
روز قیامت کے حساب اور جزا کے بارے میں فر ماتا ہے:
<ونضع الموازین القسط لیوم القیمة فلا تظلم نفس شیئاً> (سورہ انبیاء/۴۷)
”اور ہم قیامت کے دن انصاف کی ترازوقائم کریں گے اور کسی نفس پر ادنیٰ ظلم نہیں کیا جائے گا۔“
(قا بل توجہ بات ہے کہ یہاں پر ”میزان“سے مقصود نیک و بد کو تولنے کا وسیلہ ہے نہ اس دنیا کے مانند کو ئی ترازو
از اصول عقائد ، مکارم شیرازی