"الشیعۃ” علمی، ثقافتی و اعتقادی ویب سائٹ کے بارے میں

"شیعہ” لغت میں "پیروکار” اور "ساتھی” کے معنوں میں ہے، جبکہ اسلامی اصطلاح میں اس سے مراد وہ مسلمان ہیں جو اس عقیدے پر یقین رکھتے ہیں کہ رسولِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم سے حضرت علی  (ع) کو اپنا بلاواسطہ جانشین اور خلیفۂ بلا فصل مقرر فرمایا۔

 شیعہ، اسلامی دنیا کے دو بڑے مذاہب میں سے ایک ہے، جس کے پیروکاروں کی تعداد دنیا بھر میں بیس کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔ شیعہ مذہب کے تین بڑے فرقے امامیہ، اسماعیلیہ، اور زیدیہ کے نام سے معروف ہیں، جن میں مکتب امامیہ (یا بارہ امامی) سب سے زیادہ تعداد میں ہیں۔ یہ بارہ معصوم ائمہ (ع) کی امامت کے قائل ہیں، جن میں آخری امام مہدی موعود (عج) ہیں۔

آل البیت (ع) گلوبل انفارمیشن سینٹر نے، جو دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ العالی) کے زیر انتظام اور حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج سید جواد شهرستانی (دامت برکاتہ) کی براہ راست نگرانی میں ہے، سن 1998ء میں "الشیعۃ” کے نام سے ایک علمی، ثقافتی اور اعتقادی ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ اس ویب سائٹ کو دنیا کی کئی زندہ زبانوں میں پیش کی، جس کا مقصد عالمی سطح پر شیعہ مکتب فکر کے صحیح معارف و تعلیمات کو فروغ دینا، عام شیعوں تک پہنچانا اور دین و معرفت کے خواہشمند آزاد مفکرین کے‌لئے بہتر انداز میں متعارف کرانا اور اس کی وضاحت کرنا ہے، نیز دنیا بھر میں شیعہ معاشرے کے اعتقادی اور اخلاقی سوالات کے جوابات فراہم کرنا ہے بھی اس ادارے کے اہم مقاصد میں سے ایک مقصد ہے۔ اس ادارے کی  ویب سائٹس پر دس ہزار سے زیادہ مقالات اور بے شمار ملٹی میڈیا فائلیں دستیاب ہیں۔

آل البیت (ع) گلوبل انفارمیشن سینٹر میں فراہم کی جانے والی دیگر خدمات درج ذیل شامل ہیں:

– مختلف مذہبی اور اخلاقی سوالات اور شبہات کے آن لائن جوابات

– دینی اصولوں کی روشنی میں گھریلو مشاورت اور تربیتی سوالات کے آن لائن جوابات

– تحقیقی مضامین کی تیاری، ترجمہ اور اشاعت

– معتبر دینی و مذہبی کتب و منابع کا تعارف

– دینی و ثقافتی موضوعات پر ملٹی میڈیا مصنوعات کی تیاری اور فراہمی

– ثقافتی و مذہبی اداروں کے لیے ویب ہوسٹنگ اور تکنیکی معاونت

– ویب سائٹ اور مواد مینجمنٹ سسٹمز (CMS) کی ڈیزائننگ و پروگرامنگ

– موبائل اپلیکیشنز کی ڈیزائننگ اور نفاذ