مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی نے کویت کے سابق امیر کی وفات پر اس ملک کے نئے امیر کو تعزیتی پیغام ارسال کیا۔ رپورٹ کے مطابق، مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ آیت اللہ سیستانی نے تعزیت کے اس پیغام میں کویت کے موجودہ امیر نواف الاحمد الجابر الصباح کو لکھا کہ ہمیں کویت کے امیر کی موت کی خبر سن کر افسوس ہوا، ان کی زندگی ملک و قوم کی خدمت میں عقلمندانہ اور نمایاں موقفوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس پیغام میں لکھا گیا ہےکہ اس سانحے پر ہم آپ کی اور کویت کی عظیم قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی سے، ہم ان قیمتی افراد کے لواحقین اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل نیزپیارے ملک کویت کی مزید پیشرفت کے لئے دعا گو ہیں۔ یادرہے کہ کچھ ہی دن قبل کویت کے امیر 91 سال کی عمر میں امریکہ کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔
منبع: https://fa.shafaqna.com