اپنے ایک بیان میں الجزائر کی وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام کیخلاف منظم و اشتعال انگیز اقدامات اور فلسطینیوں کے جائز قانونی حقوق کی سلبی کی مذمت کی۔
اسلام ٹائمز۔ آج الجزایر کی وزرات خارجہ نے صیہونی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر” کی اسرائیلی فوجیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں موجودگی کی شدید مذمت کیا۔ اس حوالے سے الجزائر کے فارن افئیرز کے ڈیسک نے ایک پریس ریلیز جاری کی۔ جس میں صیہونی فوج کی مدد سے ایتمار بن گویر کی مسجد اقصیٰ میں موجودگی کی مذمت کی گئی۔ الجزائر نے صیہونی وزیر داخلہ کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ الجزائر، فلسطینی عوام کے خلاف منظم و اشتعال انگیز اقدامات اور فلسطینیوں کے جائز قانونی حقوق کی سلبی کی مذمت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر گزشتہ روز اتوار کے دن نتین یاہو کی کابینہ کے وزیر کے طور پر دوسری دفعہ غیر قانونی طور پر مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس دوران اُن کے ساتھ متعدد صیہونی آباد کار بھی موجود تھے۔
مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق، الجزائر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حملوں میں اضافے کی ذمے داری قبول کرے۔ اس کے علاوہ الجزائر نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا، فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لئے حصول کے لئے اپنے ٹھوس موقف کا اعادہ کیا اور ایک مستقل ریاست کی تشکیل پر زور دیا جس کا دارالحکومت قدس ہو۔