خالص سونے سے تحرير شدہ سب سے بڑے قرآن كی تقريب رونمائی

خالص سونے سے تحرير شدہ سب سے بڑے قرآن كی تقريب رونمائی

2022-12-15

97 بازدید

ادب و آرٹ گروپ: سونے سے تحرير شدہ قرآن كريم كی تقريب رونمائی آج ثقافتی اور اسلامك گائينڈنس كے وزير سيد محمد حسينی كی موجودگی میں تہران كے آزادی ٹاور میں ہوگی۔

قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق خالص سونے سے تحرير شدہ قرآن كريم كی تقريب رونمائی آج جمعرات 9 فروری كو تين بجے ، تہران كے آزادی ٹاور میں ہوگی۔ جس میں اسلامك كلچر اور گائیڈنس كے وزير حجۃ الاسلام سيد محمد حسينی، قرآنك گائیڈنس كے نائب وزير حجۃ الاسلام حميد محمدی، قرآنی تنظيموں كے سربراہ حميد شاہ آبادی ، وزارت ثقافت و آرٹ و اسلامك گائیڈنس كے نائب وزير ، آرٹ و فن گائیڈنس كے ڈائيريكٹر اور آرٹ ايگز ہبيشن كے ڈائريكٹر اس تقريب میں شركت كریں گے۔

یہ قرآن علی رضا بہدانی نے تحرير كيا ہے ان كا یہ تحرير كردہ 44 واں قرآن ہے۔ اس قرآن میں 114 گرام سونا جو صرف بسم اللہ الرحمن الرحيم اور سورہ كے نام پر لگايا گيا ہے۔ اور 114 سونے كے اوراق ہر صفحہ پر استعمال كئے گئے ہیں۔

پورا قرآن 604 صفحات پر مشتمل ہے اور اس كيلئے 114 ہفتوں كا وقت لگايا گيا ہے۔

يادرہے كہ اس تقريب میں اس كاتب كے قرآنی نسخوں كے نمائش بھی ہوگی۔

https://www.erfan.ir/urdu/47844.html

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے