سعودی رژیم کے حکام نے صوبہ الاحساء کے المہفوف علاقے کی شیعہ مساجد سے اذان نشر کئے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے شیعہ مساجد سے اذان نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کے عنوان سے احکامات جاری کر کے انہیں بدھ کے روز سے لازم الاجراء قرار دے دیا ہے۔
آل سعود نے المہفوف علاقے کی مساجد میں نماز جمعہ کو مختصر کرنے اور مساجد کو دن کے ۱۲:۳۰ بجے تک ہی کھولنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
سعودی حکام نے اس سے قبل صوبہ الاحساء کے امام جمعہ آیت اللہ حسین الراضی کو بھی آل سعود کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں کو حکومت آل سعود کی جانب سے اکثر و بیشتر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے عوام ’’ بہ تنگ آمد بہ جنگ آمد‘‘ کی وجہ سے حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں جبکہ سعودی مزدور انہیں گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیتے ہیں۔