اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی فضائیہ کے جوانوں سے ملاقات کے موقع پر فرمایا کہ ہم شام اور ترکیہ میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو اپنی رحمت اور تسلی عطا فرمائے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا کہ ہم بھی مصیبت زدہ ہیں، ہم جانتے ہیں کہ جب زلزلہ آتا ہے تو کتنا بھاری اور تلخ ہوتا ہے اور جب خاندان اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں تو ہم ان کے درد کو محسوس کرتے ہیں اور ہم خدا سے ان کے صبر اور تسلی کے لئے دعا گو ہیں، الحمد للہ حکام نے مدد کی ہے اور کرتے رہیں گے۔