نماز وحدت کی شائع شدہ تصویر میں عراق کی سپاہ بدر کے سربراہ ھادی العامری نماز جماعت کی امامت کر رہے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصل کی آزادی کے آپریشن کے آغاز پر عراق کی رضاکار فورسز کے شیعہ سنی سربراہوں اور نمائندوں نے نماز وحدت ادا کر کے باہمی اتحاد و اتفاق سے اس صوبہ کو تکفیری دھشتگردوں سے آزاد کرانے کا عزم کیا۔
نماز وحدت کی شائع شدہ تصویر میں عراق کی سپاہ بدر کے سربراہ ھادی العامری نماز جماعت کی امامت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی فوج رضاکار فورسز کی مدد سے عراق میں داعش کے زیر قبضہ بہت سارے علاقوں کو آزاد کروانے میں کامیاب ہوئی ہے۔