علامہ غلام حسن جاڑا داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

علامہ غلام حسن جاڑا داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

2022-12-22

52 بازدید

عالِم کی موت ، عالَم کی موت ہے‘‘، یقیناً علامہ غلام حسن جاڑا جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں اور ایسی شخیصات نہ صرف کسی ایک خاص مسلک و مکتب بلکہ پوری ملت اسلامیہ اور ملک و قوم کا سرمایہ ہوتی ہیں۔ پاکستان کے بزرگ و جید عالم دین، استاد العلماء علامہ غلام حسن جاڑا نجفی طویل علالت کے بعد دو روز قبل 95 برس کی عمر میں انتقال فرماگئے۔ آپ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ کچھی کاٹھ گڑھ سے تھا، علامہ غلام حسن جاڑا ایک عرصہ تک دینی طلاب کی تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھایا ، آج بھی ملک اور بیرون ملک میں آپ کے شاگرد دین محمدی اور مکتب اہلبیتؑ کی تبلیغ و ترویج میں مصروف عمل ہیں۔غلام حسن جاڑا کی موت سے علم، حکمت، تبلیغ، سادہ طرز زندگی کا ایک باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے