فلسطین سے صیہونیوں کا صفایا کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، چیف کمانڈر القسام بریگیڈز

فلسطین سے صیہونیوں کا صفایا کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، چیف کمانڈر القسام بریگیڈز

2022-12-20

41 بازدید

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ملٹری ونگ کے سربراہ محمد الضیف، جو القسام بریگیڈز کے چیف کمانڈر بھی ہیں، انہوں نے آج بدھ 14 دسمبر 2022ء کے دن حماس کی تشکیل کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینیوں کے نام اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین سے غاصب صیہونیوں کا مکمل صفایا کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: "اے ہمارے لوگو، اے ہماری قوم، آپ بہت خوش قسمت ہیں، آپ کو جہاد کے تمام محاذوں پر اگلی صفوں میں ہونے کا فخر حاصل ہے۔ آپ السابقون السابقون ہیں۔ آپ نے اپنے پیاروں کو اسلامی مزاحمت کیلئے قربان کیا ہے۔” محمد الضیف نے اپنے پیغام میں مزید کہا: "اے شہداء کے اہلخانہ، زخمیو، معذورو، قیدیو اور جلاوطن شہریو، آپ پر درود ہو۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ کسی قسم کی پسپائی کے بغیر شہداء کا راستہ شہادت تک جاری رکھیں گے۔” حماس کے فوجی شعبے کے سربراہ محمد الضیف نے اپنے پیغام میں غاصب صیہونی حکام اور یہودی آبادکاروں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا: "اے ہماری سرزمین میں آئے ہوئے اجنبیو، آپ لوگوں کے بانی اجداد صیہونزم پر مبنی شیطانی افکار کی پابندی اور طاقت کے عروج کے زمانے میں ہماری قوم کی جڑیں نہیں اکھاڑ سکے اور ہمارا تشخص نہیں مٹا سکے۔ آپ آج اس سے کہیں زیادہ کمزور اور ڈرپوک ہیں کہ وہ کامیابی حاصل کر پائیں، جو آپ کے اجداد حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ آخری نتیجہ آپ لوکوں کی نابودی اور ہماری سرزمین سے آپ کے مکمل خاتمے کی صورت میں نکلے گا۔ یہ ہمارا اور ہمارے پروردگار کا وعدہ ہے، جو ان شاء اللہ بہت جلد پورا ہوگا۔” محمد الضیف نے آخر میں کہا: "تمام پرچم اکٹھے ہو جائیں، تمام محاذ متحد ہو جائیں اور تمام میدان ایک عظیم اور مقدس ہدف کیلئے تیار ہوں، جو فلسطین کی مکمل آزادی ہے۔”

https://www.islamtimes.org

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے