مسجد الاقصی پر صیہونی انتہاپسندوں کا حملہ

مسجد الاقصی پر صیہونی انتہاپسندوں کا حملہ

2023-01-24

56 بازدید

شیعہ نیوز: صیہونی انتہاپسندوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامود سے داخل ہوکر مسجد الاقصی کی جانب دھاوا بول دیا اور وہاں رقص اور توہین آمیز حرکتیں کرنا شروع کردیں۔
اس کے بعد مسجد الاقصی کی حفاظت کے لئے بیت المقدس کی مسلمان آبادی مسجد الاقصی کی حفاظت کے لئے باہر نکل آئی جنہیں صیہونی فوجیوں نے باب العامود پر روک دیا۔
ادھر اسلامی استقامتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی پر حملے کی جانب سے صیہونیوں کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکام آگ سے کھیلنا بند کریں۔
اس سے قبل بھی فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے اعلان کیا تھا کہ صیہونیوں کی جارحیت کو روکنے کے لئے مسلحانہ مزاحمت کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں ہے۔
دریں اثنا فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ استقامتی محاذ نے غزہ کے ساحلی علاقے سے ایک نیا میزائلی تجربہ کیا ہے۔
شہاب نیوز نے اس میزائلی حملے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس تجربے کے دوران سمندر کی جانب متعدد میزائل فائر کئے گئے جس کے بعد صیہونی فوج نے غزہ پٹی کے اطراف کے تمام علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا۔
یاد رہے کہ فلسطینی استقامت نے گذشتہ کئی برسوں سے اپنی میزائلی طاقت میں اضافہ کیا ہے اور متعدد میزائلی تجربات اور فوجی مشقوں کے ذریعے صیہونیوں کے سامنے اپنی طاقت کو جتایا ہے۔
صیہونی حکومت کے ایک نیوز چینل نے بتایا ہے کہ اس کے فوجیوں نے جنین کیمپ پر حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد صیہونی فوج نے فلسطینی مجاہدوں کی جوابی کارروائی کے خوف سے غزہ پٹی کے اطراف ہنگامی حالات کا اعلان کردیا۔
غزہ کے بعد غرب اردن میں متعدد فلسطینی جہادی گروہوں کے وجود میں آنے خاص طور پر عرین الاسود نامی فلسطین کے مسلح گروہ کے وجود میں آنے کے بعد صیہونی حکام کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں-
فلسطینی گروہوں کی جانب سے صیہونیت مخالف کارروائیوں میں تیزی کے باعث خود صیہونی انتظامیہ میں دھڑے بندی عروج پر پہنچ گئی اور صیونی دھڑے ایک دوسرے پر فلسطینیوں کے مقابلےمیں ناکامی کا الزام عائد کررہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے