اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے دوران عمر رسیدہ شخص سمیت 10 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔ مغربی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلوس میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی، جس میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ 7 زخمی فسلطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور اسرائیل کو خطرناک صورتِ حال کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اس خطے کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال جنوری سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔