نائجیریا کی پولیس کا عاشورا کے جلوس پر حملہ، شیخ زکزاکی کے بھتیجے کی شہادت

نائجیریا کی پولیس کا عاشورا کے جلوس پر حملہ، شیخ زکزاکی کے بھتیجے کی شہادت

2022-08-17

46 بازدید

اہل البیت نیوز ایجنسی – ابنا – کے مطابق نائجیریا کی پولیس کی جانب سے "زاریا” شہر میں شیعوں کے ماتمی جلوس پر کئے گئے حملے میں متعدد عزادار شہید اور زخمی ہو گئے۔
اب تک 6 عزاداروں کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ تمام افراد شیخ ابراہیم زکزاکی کے شاگرد ہیں۔
شہداء میں "محسن باداماسی یعقوب زکزاکی” بھی شامل ہیں جو شیخ کے بھتیجے ہیں۔
زاریا سے ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

یوم عاشورہ 1444ھ (2022) کے شہداء کے نام درج ذیل ہے:

1. جعفر مجھی جوشی

2. کاظم لول ماگم

3. علی لول سامارو

4. محسن باداماسی یعقوب زکزاکی

5. عمر انووا انگووان فاتیکا

6. اب تک اس کا نام معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

 

حالیہ سالوں میں نائیجیریا کی پولیس نے شیعوں کے پرامن اجتماعات کو بلاوجہ متعدد حملوں کا شکار بنا کر ایک ہزار سے زیادہ افراد کو شہید کر دیا ہے۔
نائجیریا کے معروف عالم دین شیخ زکزاکی کی چھے بیٹے بھی نائجیرین پولیس کے حملوں کا شکار ہو کر جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ شیخ اور ان کی زوجہ بھی زخمی حالت میں کئی سال جیل میں رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے