ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

2022-08-17

46 بازدید

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اس ثقافتی اور روحانی کانگریس کا آغاز ایران کے شہر بندر عباس میں دو نشستوں صبح اور عصر میں ہوچکا ہے اس کانگریس میں شرکت کیلئے دنیا کے مختلف ممالک کویت، الجزائر، لبنان، عراق، اور اسی طرح ان ممالک سے دیگر اہم شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

اس کانگریس کے سیکرٹری حجت الاسلام احمد پہلوانی نے کہا اس کانگریس کا اہم ترین مقصد حضرت امام سجاد(ع) کی سیرت اور ان کی گرانقدر کتاب صحیفہ سجادیہ اور رسالہ حقوق کی معرفی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی، ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ نعیم آبادی کا پیغام اور اس کانگریس کی سیاسی کونسل کے سربراہ کا پیغام، حضرت امام سجاد(ع) سے مربوط علمی اور ثقافتی آثار کی تقریب رونمائی، اور حجت الاسلام ڈاکٹر حبیب رضا ارزانی کا خطاب اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

احمد پہلوانی نے مزید کہا اس کے علاوہ کویت اور لبنان سے آئے ہوئے اہل سنت علماء بھی اس پروگرام میں خصوصی خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ اس کانگریس کا آغاز 3 اکتوبر 2018 کو ایران کے شہر بندرعباس میں ہوا جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے محققین، علماء کرام، اور دانشوروں کی موجودگی میں آغاز ہوچکا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے