شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں حرم مولا عباس علمدار ؑ کے قریب ہوٹل میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔ کسی قسم کے جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں تاہم تمام مومنین سے زائرین کرام کی خیر و عافیت کیلئے دعاؤں کی التماس ہے۔
اس وقت تمام مقامات مقدسہ پر ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کا شدید رش ہے۔