اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے اعلی عہدیدار میگوئل اینجل موراتینوس نے آج عراق کے شہر نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔
حضرت آیت اللہ سید علی عسیستانی نے عراق کے تمام طبقات کے پرامن بقائے باہمی پر زور دیا۔
حضرت آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے بعد اقوام متحدہ کے نمائندے نے بتایا کہ ہم نے اعلیٰ مذہبی اتھارٹی کی فہم و فراست کی اہمیت اور پرامن بقائے باہمی کے لیے ان کی حمایت کے بارے میں بات کی۔
شفقنا کے مطابق، ایک پریس کانفرنس میں جینین اینٹونیٹ ہینس- پلاسچارٹ نے زور دے کر کہا کہ حضرت آیت اللہ سیستانی عراق میں تمام طبقات اور اقلیتوں کے پرامن بقائے باہمی پر زور دیتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے لیے اعلی نمائندے میگوئل اینجل موراتینوس کا کہنا تھا کہ : حضرتآیت اللہ سیستانی معاشرے کا ستون اور عالمی مذہبی رہنما ہیں
اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ نمائندے برائے تہذیبی اتحاد میگوئل اینجل موراتینوس نے کہا: آیت اللہ سیستانی شیعہ معاشرے اور مذہب کا ستون ہیں۔ ہمیں اس سے مل کر بہت فخر ہوا۔ وہ ایک عالمی مذہبی رہنما ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "تمام لوگ ان کی سرگرمیوں، قیادت اور سمجھداری کے لیے ان کا احترام کرتے ہیں۔ وہ ان رہنماؤں میں سے ایک ہیں جن کی سلامتی کونسل ان کی تعریف کرتی ہے اور ان رہنماؤں میں سے ایک ہیں جو ہمیشہ اعتدال پسندی اور انسانیت کی حمایت پر زور دیتے ہیں