- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2023/08/06
- 0 رائ
جو پاکستانی زائرین اربعین کیلئے عراق آئیں گے، ان کا داخلہ فری ہو گا۔ عراقی حکومت نے ویزہ فیس کا خاتمہ صرف اربعینِ شہدائے کربلا کے موقع پر کیا ہے۔ اس بات کا اعلان ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ علامہ محمد حسین اکبر نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ عراقی وزیراعظم نے پاکستانیوں کیلئے کوٹہ کی محدود تعداد ختم کرکے مکمل آزادی دیدی ہے کہ جتنے مرضی زائرین آئیں آ سکتے ہیں۔
عراقی حکومت کا اربعین حسینی کے لئے زائرین کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ
علامہ محمد حسین اکبر نے مزید بتایا کہ عراقی وزیراعظم نے غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی آمد کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا اور پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے اس معاملے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ جس پر رانا ثناء اللہ نے یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے میں عراقی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ علامہ محمد حسین اکبر، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی قیادت میں عراق کا دورہ کرنیوالی سرکاری ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کیساتھ علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی اور علامہ عارف حسین واحدی بھی وفد کا حصہ ہیں۔