- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2023/06/01
- 0 رائ
حوزہ / افریقی علماء اور طلباء کے 100 افراد پر مشتمل ایک گروہ نے عراق کے اپنے پہلے زیارتی سفر کے دوران حرم حضرت امیر المومنین علیہ السلام میں حاضری دی ہے۔
حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ افریقی ممالک کے مرکز مطالعات کے علماء اور طلباء پر مشتمل سو افراد کے ایک گروہ نے عراق کی زیارت کے سلسلہ میں اپنے پہلے سفر میں حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
گھانا سے تعلق رکھنے والے اس مرکز کے رکن جناب شعبان آدم نے کہا: یہ گروہ افریقہ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دینی طلاب پر مشتمل ہے جو آستانہ حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے یہاں پر زیارت کے لئے آیا ہے۔
انہوں نے کہا: ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ سب سے پہلے حرم حضرت امیر المومنین علیہ السلام میں حاضری دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا: نائیجیریا، ایوری کوسٹ اور بورکینا فاسو سمیت تمام افریقی ممالک کے طلاب کے عراق اور ایران کے اس سفر کے دوران زیارات کے علاوہ کئی مزید مفید پروگرامز بھی ترتیب دئے گئے ہیں۔