- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2023/01/24
- 0 رائ
قومی اسمبلی میں منظور ہونے والے متنازعہ فوجداری ترمیمی بل پر پاکستان کی شیعہ جماعتوں شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس اقدام کو ملکی استحکام کیخلاف سازش اور ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش قرار دیدیا۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے موقف اپنایا ہے کہ بڑی مشکل سے وطن عزیز میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہوئی ہے، تاہم اس بل سے ایک مرتبہ پھر حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ہم اس بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ اس قانون سے عالمی سطح پر پاکستان میں مذہبی آزادیوں پر سوال اٹھیں گے، اس قانون کا سب سے زیادہ غلط استعمال ملت تشیع کیخلاف ہوگا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔