- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2022/12/15
- 0 رائ
وفاق المدارس الشیعہ کے پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ 57 اسلامی ممالک کے حکمران عیش وعشرت میںمصروف ہیں۔یہ ممالک اللہ کی نعمات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے ذلت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہودو نصریٰ کو اپنا سرپرست نہ بناؤ،لیکن افسوس پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک امریکہ، اسرائیل اور دیگر ظالم ممالک کے سامنے جھکے ہوئے ہیں۔ اکثر عرب ممالک فلسطینیوں کے قاتل، قبلہ اول کے غاصب اور قابض ناجائز ریاست اسرائیل سے تعلقات پروان چڑھارہے ہیں اور اسرائیل کو سفارتی طور پر تسلیم بھی کر لیاگیا ہے،
مگر اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ یہود و نصاریٰ کے سامنے نہ جھکو ورنہ تمہارا کوئی حامی اور مددگار نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حال یہ ہے کہ پہلے امریکہ اور اب اسرائیل کے سامنےبھی جھک چکے ہیں۔ علی مسجد جامعہ المنتظرلاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ غلط کاموںکے باوجود مسلمانوں پر استغفار کرنیوالوں کی موجودگی کی وجہ سے اجتماعی عذاب نہیں آ رہا حالانکہ مسلم معاشرہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے، جس پر عذاب ہونا یقینی ہے مگر ایسا صرف اس لئےنہیں ہو رہا ہے، کہ اچھے لوگ موجود ہیں جو امربالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، نماز روزہ کا حکم اور برائیوں سے منع کرتے ہیں۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کسی
پر رحم نہیں کرتا اس پر بھی قیامت کے دن رحم نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رحم صرف خاص دوستوں اور من پسند افرادپر ہی نہیں کیا جاتا بلکہ عامۃالناس پر بھی رحم کریں۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ اگر بڑے آدمی سے کوئی غلط کام ہو جائے تو مسکرانے لگتے ہیں جبکہ وہی کاماگر کسی اور سے سرزد ہو تو سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔