- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2024/10/01
- 0 رائ
بسم الله الرحمن الرحيم
(مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا).
(مومنین میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض نے اپنی ذمے داری کو پورا کیا اور ان میں سے بعض انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہیں بدلے)
ہمیں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ جناب حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ اور لبنانی مزاحمتی تحریک میں ان کے کچھ رفقائے کار برادران اور درجنوں بے گناہ شہریوں کی شہادت کی خبر ملی جو ضاحیہ بیروت پر دشمن اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملہ میں شہید ہوئے۔ شہید بزرگوار مثالی راہنما تھے جس کی مثال حالیہ دہائیوں میں ملنا مشکل ہے ،انہوں نے لبنان کی سرزمین کو اسرائیلی قبضہ سے کامیابی کے ساتھ آزاد کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے عراقیوں کی ہرممکن مدد کی تاکہ وہ داعش کے دہشت گردوں سے عراق کو آزاد کرسکیں،اسی طرح انہوں نے مظلوم فلسطینی قوم کی نصرت و حمایت میں بھی عظیم موقف اختیار کیا،یہاں تک کہ اس راہ میں اپنی قیمتی جان بھی قربان کردی۔
ہم اس عظیم نقصان اور سانحہ پر لبنانی عوام اور دیگر مظلوم اقوام کو اپنے دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت و رضوان میں داخل فرمائے اور انہیں اپنے اولیاء ، حضرت محمد و ان کے اہل بیت طاہرین کے ساتھ اعلی علیین میں جگہ عنایت فرمائے۔اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ اور ان کے فقدان میں غمزدہ تمام لوگوں کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون
(24 / ربيع الاول/ 1446هـ ) مطابق (28/9/2024)
دفتر آقائے سید سیستانی مدظلہ- نجف اشرف
منبع : www.sistani.org/urdu