- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2023/10/19
- 0 رائ
ہفتہ کے روز اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے، اسرائیل پر بڑے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک ۷۰۰ بچوں سمیت ۲۹۶۶ فلسطینی شہید اور ہزاروں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ پر بمباری شروع کردی، بمباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے، ہر تھوڑی دیر بعد غزہ کے کسی حصے پر اسرائیلی ہوائی جہاز میزائل حملے کررہے ہیں اور ہر کچھ دیر بعد غزہ کے کسی نہ کسی حصے سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
صیہونی فوج حماس کے جوانوں کے نام پرغزہ میں جگہ جگہ معصوم جانوں کو نشانہ بنارہی ہے، اب تک اسپتالوں میں دو سو سے زائد فلسطینی باشندوں کی لاشیں لائی جاچکی ہیں جبکہ غزہ میں اس وقت شدید ترین جنگی کیفیت طاری ہے تاہم اس کے باوجود فلسطینی باشندوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اسرائیل پر ہوئے اس بڑے حملے پر خوشی و مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
اُدھراسرائیل نے غزہ کو بجلی کی فراہمی معطل کردی ہے جس کے بعد پورا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے، جبکہ تل ابیب میں راکٹ حملوں سے سائرن بجنے لگے۔
صیہونی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالتِ جنگ میں ہیں ۔
واضح رہے کہ صرف رواں سال کے دوران اسرائیل کے مظالم کے نتیجے میں جنوری سے اب تک 250 سے زائد مظلوم فلسطینی باشندے شہید ہوئے ہیں جبکہ کل اور آج ہونے والی شہادتیں علیحدہ ہیں۔
ہفتہ کے دن غزہ کی پٹی سے فلسطینی مجاہدین کی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں میں کم از کم ۱۳۰۰ افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جوابی کارروائی کے دوران بمباری کی جس سے ۲۹۰۰ سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
فلسطینیوں کی اس تحرک نے دنیا کے بہت سے کمزور، مایوس اور سہمے ہوئے طبقات کو حوصلہ اور جذبہ فراہم کر دیا ہے۔ زمینی حقائق جیسی منطقی اصطلاح کا رعب ختم کیا اور ہمیں “ہمت مرداں مدد خدا” جیسے مقولہ کی عملی تفسیر دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ ہماری دعا اور خواہش یہی ہے کہ مظلوم فل س تینیوں کو اپنا آزاد اور مکمل وطن واپس ملے۔ اگر فلسطینی اس تحریک میں مکمل کامیاب ہوئے تو دنیا کی بڑی بڑی طاقتور ریاستوں اور اداروں کے وجود متزلزل ہو جائیں گے۔ پھر ٹیکنالوجیز سے بھرپور اور طاقت کے نشے سے چور اسرائیلیوں کی طرح بدمست کئی ہاتھی زمین بوس ہوں گے۔