- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2023/05/01
- 0 رائ
اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا۔ یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے ٹی این ایف جے کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ٹی این ایف جے لاہور کے ارکان و عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی شرکاء نے جنت البقیع کی تعمیر نوء کا مطالبہ کیا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ لاہور کی جانب سے ریلی کا آغاز مسافر خانہ دربار بی بی پاک دامنؒ سے ہوا، جو لاہور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ لاہور پریس کلب کے مقام پر ٹی این ایف جے و دیگر شیعہ علماء نے خطاب کیا اور جنت البقیع کی تعمیر نوء کے حوالے سے مطالبات پیش کیے۔
ریلی میں مرکزی رہنما ٹی این ایف جے علامہ شبیہ الحسن کاظمی، سیکرٹری تعلقات عامہ ٹی این ایف جے لاہور سید حسن کاظمی، سید ذوالفقار نقوی، ممبر ٹی این ایف جے لاہور سید عمران نقوی، علامہ رضوان درانی، علامہ حسین مصور، سید ناصر بخاری و دیگر بھی موجود تھے۔ پولیس کی بھاری نفری ریلی کی سکیورٹی پر مامور رہی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے کے رہنماوں و دیگر شیعہ علماء کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کو چاہیے کہ پھیل رہی نفرتوں، افراتفری کی فضا کو کم کرنے کیلئے جنت البقیع کی تعمیر نو کروائے۔ علماء نے کہا کہ جنت البقیع میں اُمہات المومنین، صحابہ کرام اور نبی آخر الزمان ﷺ کی شہزادی فاطمہۃالزہرہ کے مزار تھے، جن کو گرا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔ یاد رہے کہ سو سال قبل 21 اپریل 1925 بمطابق 8 شوال سعودی حکومت کی جانب سے جنت البقیع کو منہدم کر دیا گیا تھا۔ جنت البقیع کے انہدام کے خلاف ہر سال 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر منایا جاتا ہے۔