- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2023/07/16
- 0 رائ
آج سینکڑوں نمازیوں نے قرآن کریم کی بیحرمتی کے خلاف لبنان کے دارالحکومت بیروت کی جامع مسجد الامین میں جمعے کی نماز کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے سوئیڈش مصنوعات کے بائیکاٹ والے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاج کے آخر میں مظاہرین نے سوئیڈن کا جھنڈا بھی نذر آتش کیا۔ واضح رہے کہ “سلوان مومیکا” نامی ایک 37 سالہ عراقی نژاد سویڈش شہری نے سٹاک ہوم میں بدھ کے روز اس شہر کی مرکزی مسجد کے سامنے قرآن حکیم کے ایک نسخے کو پھاڑ کر نذرآتش کر دیا تھا۔ یہ مذموم حرکت سوئیڈن کی حکومت کی مکمل آشیر باد کے ساتھ انجام پائی جس پر عالم اسلام میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ لبنانی مظاہرین نے جنین کے عوام کی حمایت میں سوئیڈش پرچم کے ساتھ ہی اسرائیل کا جھنڈا بھی جلایا۔
اس حوالے سے لبنان میں انجمن علماء مسلمان کے رکن “عبدالقادر علی” نے بتایا کہ آج ہم یہاں دو مقاصد کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ ایک تو قرآن حکیم کی حمایت میں، کیونکہ مغرب اس وقت آزادی اظہار کے نام پر اور قرآن سے جنگ کے نظریے کی وجہ سے اس مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جیسے سوئیڈن اور ڈنمارک میں ہوا، مقدسات صرف آزادی رائے اور عقیدے کا حصہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم کتاب خدا کی حمایت میں جمع ہوئے ہیں، نیز اپنے فلسطینی بھائیوں بالخصوص جنین کے مقتدر اور مستحکم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنے سے شدید طاقتور دشمن کے ساتھ اپنے بچوں کے کے ہمراہ نہتے لڑ رہے ہیں۔