- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2023/07/16
- 0 رائ
شیعہ نیوز: سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود ڈومکی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ ضلع اسماعیل خان کے صدر مولانا سید غضنفر نقوی، ایس یو سی کے سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری، مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا شبیر حسن عسکری، مولانا مجاہد علی جھیڈا، مولانا عباس نقوی اور سید انصار علی زیدی شرکت کی۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، امت مسلمہ میں شدید غم و غصے ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی ممالک اپنے اپنے سفراء سویڈن سے واپس بلائیں اور سویڈن کے سفیر کو واپس بھیج کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ سویڈن حکومت اس قبیح عمل پر معافی مانگے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دے۔ اسلام دین امن محبت کا درس دیتا ہے اور کسی بھی مذہب کی بھی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیتا لیکن افسوس کئی بار یورپی ممالک میں توہین رسالت، توہین اسلام اور قرآن پاک کی توہین کی گئی۔