- اسلام
- قرآن
- پیغمبراکرم اور اهل بیت
- اهل بیت(ع) کے بارے میں
- پیــغمبر اکرم(ص)
- حضرت امـــــام علــی(ع)
- حضرت فــاطمــه زهــرا(س)
- حضرت امـــام حســـن(ع)
- حضرت امام حسین(ع)
- حضرت امـام سجاد(ع)
- حضرت امام باقر(ع)
- حضرت امـــام صـــادق(ع)
- حضرت امــام کاظم(ع)
- حضرت امـام رضـا(ع)
- حضرت امــام جــــواد(ع)
- حضرت امـــام هـــادی(ع)
- حضرت امــام عســکری(ع)
- حضرت امـام مهـــدی(عج)
- نسل پیغمبر
- موضوعی آحادیث
- شیعہ
- گھرانہ
- ادیان اور مذاهب
- سوالات و جوابات
- کتاب شناسی
- ڈیجیٹل لائبریری
- ملٹی میڈیا
- 2022/12/15
- 0 رائ
کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے مکہ مکرمہ پر یمنیوں کے میزائل حملے کے سعودی پروپیگنڈوں کو ان کی بزدلی اور اپنے حملے کے مؤثر ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا: کوئی مسلمان مکہ کی بےحرمتی کا سوچ بھی نہيں سکتا، سعودی اپنی تشہیری مہم کے ذریعے اپنے جھوٹے پن اور ہمارے نہایت مؤثر حملے کا ضمنی اعتراف کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا: ہم نے کل شب جمعہ طائف میں آل سعود کے ایک فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا اور ہمارا میزائل ٹھیک نشانے پر لگا اور سعودی قبیلے کے سرغنوں پر لرزہ طاری ہوا اور ان کے پاس رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لینے کے سوا کوئی چارہ نہيں رہا چنانچہ کہنے لگے: حوثی مجاہدین نے مکہ معظمہ کی طرف میزائل فائر کیا ہے!!!
انھوں نے کہا: ہم سعودیوں سے کہتے ہیں: مکہ ہمارے لئے بہت قابل قدر ہے اے جارحو اے سعودیو! جن مقامات کو ہم نے نشانہ بنایا ہے انہیں براہ راست ٹیلی ویژن پروگرام می دنیا والوں کے سامنےنشر کرو۔ اور اگر پھر ہماری میزائل قوت اور اپنی خفت سے شرمندہ ہو تو جھوٹ بولنا بند کرو۔
انھوں نے یمن کی میزائل قوت کے انہدام کے سلسلے میں جارح سعودی اتحاد کے ترجمان کے متضاد بیانات کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا: ہم نے طائف کے فوجی فضائی اڈے کو برکان 1 بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا تو ہمیں توقع تھی کہ جاب ترجمان یمن افواج کے پاس موجود میزائل لانچروں کی تعداد کے بارے میں اپنا تجزیہ پیش کرتے اور اب اس سلسلے میں اس کے موقف کے منتظر ہیں۔
انھوں نے یمن کی میزائل قوت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سعودی تیل کمپنیوں کے کارکنوں کو تلقین کی ہے کہ سعودی تیل کی کمپنیاں اور مراکز ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہیں لہذا ہم آئل کمپنیز کے کارکنوں سے ہمدردانہ سفارش کرتے ہیں کہ ان کمپنیوں اور مراکز کو جلد از جلد ترک کرکے محفوظ مقامات پر پہنچنے کی کوشش کریں۔
ادھر ٹوئیٹر کے سعودی صارفین نے ایک ہیش ٹیگ [#الطایف_الآن”] نشر کرکے اس کے ذیل میں طائف کی تازہ ترین صورت حال کے سلسلے میں اطلاعات اکٹھی کرنے کا اہتمام کیا اور بعض صارفین نے لکھا کہ انھوں نے طائف میں “ملک فہد فضائی اڈے” میں انتہائی خوفناک دھماکے کی آوازیں سنی ہیں۔
https://www.erfan.ir/urdu/83946.html