حضرت علی (ع) نے شہادت سے قبل اپنے آخری ایام میں اپنے فرزندان، امام حسن (ع) اور امام حسین (ع) کو کچھ وصیت فرمائی، حضرت علیؑ کی وصیت میں حقوق اللہ کی ادائیگی، حقوق العباد کی پاسداری، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ حسن سلوک، نیز عام انسانوں کے ساتھ برتاؤ کے آداب نہایت حکمت آمیز انداز میں بیان ہوا ہے۔