"زہرا زہرا پرسہ لو بہتر کا” ایک دل سوز اور معروف نوحہ ہے جس میں شاعر نے اہل بیتِ نبوت پر کربلا کی سرزمین میں ڈھائے گئے مظالم کو نہایت پُردرد انداز میں بیان کیا ہے۔ پرسہ لو بہتر کا، لختِ جگرِ رسول ﷺ، جنابِ امام حسینؑ اور اُن کے جانثار ساتھیوں کو خراجِ عقیدت ہے، جو صبر، قربانی اور حق کی علامت بن کر تاریخ میں امر ہوگئے۔