صوم (روزہ) لغۃ و اصطلاح میں

صوم (روزہ) لغۃ و اصطلاح میں

2023-04-08

149 بازدید

کوئی ٹیگز نہیں۔

روزہ ( صوم) لغۃ میں "صام صوما و صیاما” سے (صاد کو کسر کے ساتھ) روکنے اور پرہیزکرنے کو کہتے ہیں، اور شریعت میں صوم کا مطلب کھانے اور پینے سے پرہیز کرنے کو کہتے ہیں۔
اسی طرح اگر کوئی بات کرنے سے پرہیز کرتا ہے تو اس کے اس عمل کو صام عن الکلام سے تعبیر کرتے ہیں۔ جیسا کہ قران مجید حضرت مریم علیھا السلام کے بارے میں فرماتا ہے(اِنِّیۡ نَذَرۡتُ لِلرَّحۡمٰنِ صَوۡمًا فَلَنۡ اُکَلِّمَ الۡیَوۡمَ اِنۡسِیًّا) (مريم ـ 26)”میں نے رحمن کے لیے روزے کی نذر مانی ہے اس لیے آج میں کسی آدمی سے بات نہیں کروں گی” یعنی روزہ رکھنے کے معنی میں ہے
اسی طرح اگر کوئی شادی نہیں کرتا ہے تو اسے بھی صام عن النکاح (یعنی نکاح سے پرہیز) سے تعبیر کرتے ہیں۔
اصطلاح میں صوم (روزے) کا مطلب جیساکہ امام ابوالقاسم الخوئی رحمۃ اللہ علیہ (آپ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے زعماء میں سے تھے) فرماتے ہئں "روزہ کو باطل کرنے والی تمام چیزوں سے پرہیز کرنے کا نام روزہ کہلاتا ہے”
اسلام میں روزہ کن لوگوں پرفرض ہے؟
اسلام میں، جو شخص شرعی نقطہ نگاہ سے بلوغ کی عمر تک پہنچ جاتا ہے تو اس پر روزہ واجب ہو جاتا ہے- لیکن صرف یہ شرط کافی نہیں ہے، بلکہ اس کے علاوہ کچھ دیگر شرایظ بھی ہیں اور وہ یہ ہیں۔
1۔ روزہ رکھنے والا شخص مسلمان ہونا چاہیے، اگر کوئی بندہ تازہ مسلمان ہوجا تا ہے تو اس پر گزشتہ تمام روزوں کی قضا واجب نہیں ہوتا۔
2. ۰ روزہ بالغ پر واجب ہوتا ہے، اور بچے پر واجب نہیں ہوتا.
3. روزہ دار عاقل ہونا چاہئے لھذا مجنون شخص پر روزہ واجب نہیں ہوتا
4. – عورتوں کا دن کے وقت حیض و نفاض سے پاک ہونا چاہئے۔
5. – روزہ دار مسافر نہ ہو بلکہ اپنے گاوں یا محلے میں رہتا ہو۔
6. – روزہ دار کےلئے روزہ باعث ضرر نہ ہو۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے